pacman, rainbows, and roller s
الفاظ ہند کامٹیمجلس ادارت مجلس مشاورتاداریہترسیل زر کا پتہ سرگرمیاںدریچہخبرنامہتازہ شمارہ الفاظ ہند طرحی مشاعرہ
غزل

کیا گلہ تھا مجھے سوچتا رہ گیا
اس کو دیکھا تو بس دیکھتا رہ گیا

بھول کر سارے آداب محفل کے میں
اُس کو بے ساختہ تاکتا رہ گیا

ابرِ باراں گرجتا رہا اور میں
بارشِ حسن میں بھیگتا رہ گیا

مل گیا دوسرا اُس کو محبوب بھی
خط معافی کا میں بھیجتا رہ گیا

جھوٹ بازار میں سب کے سب بک گئے
میں اکیلا ہی سچ بیچتا رہ گیا

سارے در سے ہمیں نا مرادی ملی
اے خدا بس ترا راستہ رہ گیا

آگیا دشمنِ دین ایمان تک
قوم کا نوجواں اونگھتا رہ گیا

جو نبردآزما تھا وہی شاد ہے
بخت سے بھاگا جو بھاگتا رہ گیا

اس نے دیکھا نہیں پھر پلٹ کر مجھے
اے سلامت میں بس چیختا رہ گیا

محمد ایوب سلامت

شعبۂ فروخت  : اشرف نیوز ایجنسی اینڈ بک ڈپو گجری بازار ،کامٹی٤٤١٠٠١ضلع ناگپور (مہاراشٹر )

ALFAAZ Hind Urdu Monthly Printed & Published by Rehan Kausar,Owned by Vidarbha Minority Multipurpose Rural Development Educational Society (NGO). Published From Kamptee, Nagpur M.S. Printed at Vidarbha Hindi Urdu Press Kamptee, Nagpur

Email: alfaazkamptee@gmail.com Mob.: 9326669893, 9373216938

http://facebook.com/alfaazehind  http://vmmrdes.jw.lthttp://alfaaz.jw.lt،

MAHURD02415/13/1/2014-TC

Editor : Rehan Kausar


84